لاہورپیپلزپارٹی کاگڑھ ہے,نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں،اپنانام بدل لوں گا:قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینررہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں اپنا نام بدل لوں گا، اگرلوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توکون نام بدلے گا ؟پیپلزپارٹی پرمشکل وقت ختم ہونےوالاہے مشکل وقت آنے پرجماعتیں ختم نہیں ہوتیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینررہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے کا رکنوں سے ر ابطے شروع کردیے ہیں، پیپلزپارٹی کوپنجاب میں منظم کریں گے الیکشن میں مخالفین کابھرپورمقابلہ کریں گے،5فروری کوبتائیں گے کہ لاہورپیپلزپارٹی کاگڑھ ہے ا وررہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مال روڈجلسے سے متعلق غلط بیانی کی جارہی ہے۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ باب پاکستان کا14سے 15بارافتتاح ہوچکاہے،یہ کون ساباب پاکستان ہے جومکمل ہی نہیں ہورہا؟آج نیب نے تحقیقات شروع کیں تو یادآگیا کہ نیب غلط کام کررہی ہے،حکومت عوام کی بہتری کیلیے قانون سازی کرے ہم مکمل حمایت کرینگے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.