لاہورمیں رات 12بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی کی جاتی ہے۔ لیکن کراچی میں ایسا کیوں نہیں

کراچی: سندھ کے گورنر محمد زبیرنے کہا  ہے کہ آج کراچی میں کسی کوڈرخوف نہیں جوشہرکوبند کرتے تھے ا ٓج ان کے گھروں پرتالے لگے ہیں۔

کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ سے کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے شہر کی معاشی ترقی کےلیے کوششیں کررہے ہیں،نوازشریف نے تمام جماعتوں کی رائے سے کراچی آپریشن کااعلان کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔محمد زبیر کہتے ہیں کہ لاہورمیں رات 12بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلدہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.