Daily Taqat

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 لاہورسے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ درخواست میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار جہانگیر ڈوگر

کے وکیل احمد فہیم بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی پر عمران خان کے دستخط مطابقت نہیں رکھتے۔ عمران خان نے اپنے خاندان کی درست تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اثاثہ جات چھپائے ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے الزام لگایا کہ عمران خان نے ٹیریان سے متعلق حقائق کاغذات نامزدگی میں چھپائے، عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، انہوں نے کہا کہ عدالت جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔ عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بناء پر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »