عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کیا ، مگر استعفیٰ نہیں دیا، رکن قومی اسمبلی نے استعفے پر عوام سے جھوٹ بولا،شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر پورا نہیں اترتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیاجائے۔

واضح رہے کہ ہال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا مگر اعلان صرف اعلان ہی رہا اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.