Daily Taqat

کاشتکاروں کو گنے کی سرکاری قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد کی طرف سے کسانوں کو گنے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی من ادا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جماعت اسلامی کی طرف سے دائر کردہ رٹ میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کسانوں کو حکومت پنجاب ریلیف دے اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے میں گنے کو 180روپے فی من کے حساب سے خریدا جائے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں وکلاء پیش ہوئے اور عدالت عالیہ کو بتایا کہ شوگر ملزمالکان تمام کسانوں کو گنے کی سی پی آر نہیں دے رہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »