لاہور: شدیددھند کے باعث بعض مقامات پرموٹروےبند

لاہور:  پنجاب کے کئی شہروں میں شدیددھندکے باعث حدنگاہ میں انتہائی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر موٹروے کو بند کر دیا جبکہ دھند کے باعث فلائٹ آپر معطل کردیا گیا، اندرون و بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
سیالکوٹ اورگردونواح میں شدیددھندکے باعث حدنگاہ 5 میٹر،جی ٹی روڈپرکھاریاں سے کالاشاہ کاکوتک صفراورقومی شاہراہ پرٹنڈومستی سے روہڑی ٹول پلازہ تک 40 میٹرریکارڈ کی گئی،قومی شاہراہ پرلاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی،چناب نگر،بہاولنگر،ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور،صفدرآباد،وہاڑی،کروڑلعل عیسن،کبیروالا،کلورکوٹ،شورکوٹ اور گردونواح میں شدید دھندکے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی جبکہ لاہوراور سیالکوٹ میں دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جس سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق دھندکے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسے پنڈی بھٹیاں ،موٹروے ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،ایم 4فیصل آبادسے گوجرہ تک بندکر دیا گیا،شدیددھندکے باعث خانیوال ملتان موٹروے بھی بندکر دیا گیا، ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیورزدوران سفرفوگ لائٹس استعمال کریں،کسی مشکل صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 130پررابطہ کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.