لاہور: ائیرپورٹ پرعورت سے 9 کلوہیروئن برآمد

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ خاتون لاہور سے ابوظہبی جا رہی تھی جس نے ائیرپورٹ پر 2 چیکنگ کاﺅنٹرز کو کامیابی سے پار کر لیا تاہم جب وہ کسٹم کاﺅنٹر پر پہنچی اور جامع تلاشی لی گئی تو 9 کلوہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 9 کروڑ روپے تک بنتی ہے۔
خاتون سے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد اے این ایف اور کسٹم حکام میں بحث و مباحثہ بھی ہوا کیونکہ دونوں خاتون کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے تھے تاہم باہمی رضامندی کے بعد کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور کسٹم آفس منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کی نشاندہی پر لاہور کے 2 مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں جہاں ممکنہ طور پر اسے ہیروئن فراہم کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون لاہور سے ابوظہبی جا رہی تھی جس نے ممکنہ طور پر وہاں سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.