[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

لاہور: سیشن کورٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیشی کیلئے آیا ہوا شخص جاں بحق

[mashshare]

سیشن کورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی کے باوجود نامعلوم افراد نے لڑکی کے اغوا میں نامزد ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی مقتول بلال کے خلاف تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں لڑکی سے محبت کی شادی کرنے پر اغوا کا مقدمہ درج تھا، جو لڑکی کے ورثا کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔

مقتول بلال نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی اور آج اسی کی تاریخ کے لیے سیشن جج مرزا شاہد بیگ کی عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا۔ تاہم عدالت میں داخل ہونے سے قبل ہی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.