Daily Taqat

لاہور: رائیونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 20 افراد زخمی

لاہور کے قریب رائیونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹنے سے 5 گوالوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سندر کے قریب پیش آیا, جہاں موضع بھبھہ کلاں سے 25 گوالے ایک ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک اُلٹ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 20 زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 4 زخمی دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزید 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »