Daily Taqat

مفرور کو پولیس نہیں ،شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا علم نہیں تھا؟،چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارسینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ لندن کا بھی تذکرہ ہوا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم حال ہی میں مفرور سے ملاقات کرکے آئے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مفرور کو پولیس نہیں، شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا علم نہیں تھا؟،کیا اسحاق ڈار کو پکڑنا وزیراعظم کا کام نہیں ؟۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ قانون کو ایسے ہی جانے نہیں دیں گے،اسحاق ڈار آئیں گے توکیس چلائیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کو گرفتار ی کا ہی ڈر ہو گا،وہ واپس آئیں انہیں حفاظتی ضمانت بھی دےدیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »