Daily Taqat

فاروق آباد : منشیات فروشوں کے ایک نوجوان پر چھریوں کےوار

فاروق آباد :   منشیات فروشی سے روکنے پر منشیات فروشوں نے نوجوان کو تشدد اور چھر یوں کے وار کر کے شد ید زخمی کر دیا ،زخمی نو جوان کو میو ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا جس کی حا لت نازک بتا ئی گئی ہے،زخمی نو جوان کے لواحقین نے لا ہور پریس کلب کے باہر منشیات فروشوں کےخلاف شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کارہائشی نوجوان ملک ماجدمنشیات فر وشوں مقصود احمد ،علی رضا وغیر ہ محلہ کشمریاں میں منشیا ت کا کا روبار کر نے سے منع کیا تو انہوں نے ملک ماجد کے گھر میں داخل ہو کرتشد د اور چھڑیوں کے وار کرکے شد ید زخمی کردیا جس پر مقامی ہسپتال شیخوپورہ میں لیکرگئے تو ڈاکٹروں نے جواب دیکر میو ہسپتال ریفرکردیا ،زخمی ملک ماجد کےلواحقین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے گز شتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر شدید احتجا ج کیا اور چیف جسٹس آ ف پاکستان ثا قب نثار اور آ ئی جی پنجاب ڈاکٹرسیدکلیم امام سے پر زور اپیل کی کے منشیات فروشوں کےخلاف قانو نی کاروائی کرکے ان کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعہ سزا دی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »