معصوم بچی کا اغوا کے بعد زیادتی اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغوا کے بعد زیادتی اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 11 واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.