Daily Taqat

خیبر پختونخواہ میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف

ایف آئی اے کے ذرائع نے خیبر پختون خواہ میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کراچی کے علاقے مال روڈ پر چھاپے میں ایف آئی اے نے اہم دستاویزات تحویل میں لی ہیں۔ ایف بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیلات کا پتا چلا ہے، بیش تر بے نامی اکاؤنٹس ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والوں کے نام ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بے نامی اکاؤنٹ خیبرکے نوجوان کے نام بھی ہے، نوجوان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی منتقلی ہوئی۔ اسی طرح ایک بے نامی اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کراچی کے نجی بینک منتقل ہوئے، ٹھوس شواہد پر دو درجن انکوائریاں شروع کی گئی ہیں، کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز سے رابطے کے لیےالگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج چلنے پر مال روڈ پر کارروائی کی گئی تھی، اس موقع پر بڑی تعداد میں چیک بک، رسیدیں اور دیگردستاویزات ہاتھ آئیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »