Daily Taqat

آصف علی زرداری کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کا مقصد حکومت گرانا نہیں، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کا مقصد حکومت گرانا نہیں ،ان سے ملاقات میں فلسطین اورسانحہ ماڈل ٹاون پربات چیت ہوئی، احتجاج کرنا سب کا حق ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔سکھر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی معاملہ حرف آخر نہیں ہوتاعمران خان ابھی خودعدالتوں میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں ان کے ساتھ ابھی تک سیاسی معاملات طے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے سے عمران خان بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »