اہم خبرِیں

قرضے کے ساتھ ثالثی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرق و وسطی کے کسی بحران میں فریق نہیں بننا چاہیئے۔ ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ قرضے کے ساتھ ثالثی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھنسا دیا۔اپوزیشن پر الزام تراشی کے بجائے حقائق سے کام لیں۔سابق حکومتوں پر ملبہ ڈالنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔ وزیراعظم کرپشن کے خلاف جنگ کا آغاز اپنی صفوں سے کریں۔ کل جنہیں وہ چور اور قبضہ گروپ کہتے رہے وہ آج ان کے ساتھ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.