خواجہ آصف منی لانڈرنگ کیس، نیب نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو بلا لیا

وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معاونت کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خط لکھ دیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کا بغورجائزہ لیا،عثمان ڈار ذاتی طور پرنیب حکام سے ملاقات کریں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان ڈارکونیب کے انویسٹی گیشن ونگ بلایا ہے اور کہا گیا ہے کہ عثمان ڈارخواجہ آصف کیخلاف دستاویزی ثبوت اورشواہدفراہم کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.