قصور: گیس سلنڈردھماکہ میں ایک ہی گھرکے دوافراد جھلس کرہلاک

قصور:  بستی قادر آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

قصور کی بستی قادر آباد کا رہائشی علی رضا سلنڈر سے گیس ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں علی رضا اور اسکی بہن 18سالہ آسیہ بی بی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

زوردار دھماکے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا جب کہ آگ سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.