قصور: 8 سالہ بچی کے قتل کیس پربلاول بھٹوکا اظہارافسوس

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہتے ہیں کہ قصورمیں بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ شریف حکومت کےمنہ پرطمانچہ ہے۔

بلاول بھٹوکا قصورمیں بچی سے زیادتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قصورمیں بچی سےزیادتی اور قتل کاواقعہ دل دہلادینےوالا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف فی الفورکارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ قصور میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا،اب تک بارہ معصوم بچیاں ہوس کا شکارہونے کے بعد موت کی آغوش میں جاچکی ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.