Latest news

انٹرنیٹ کی بندش ہوتے ہوئے صحافیوں کو کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی ای میل موصول

اسلام آباد : کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی ای میل نے مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی۔ مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق نظر بند بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کو دو روز قبل ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سید علی گیلانی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بھارتی پولیس اور سیکورٹی ادارے اس بات پر پریشان اور حیرت زدہ ہو گئی کہ انٹرنیٹ پر مکمل پابندی کے باوجود سید علی گیلانی نے صحافیوں کو کس طرح ای میل پیغام پہنچایا۔ جب صحافی علی گیلانی کی قیام گاہ پر پہنچے تو بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس اقامت گاہ کو گھیرے میں لیا ہوا تھا اور جب صحافی وہاں پہنچے تو ان کو یہ کہہ کر زبردستی واپس بھیج دیا گیا کہ یہاں پر کوئی پریس کانفرنس منعقد نہیں ہورہی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.