مولانا فضل الرحمان کی مسئلہ کشمیر پر میڈیا سے گفتگو

جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا مسئلہ نہیں ہے ہماراکشمیر پر دعوی اصول کی بنیاد پر ہے لیکن ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی مضبوط دلیل نہیں ہے۔جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ برصغیر کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے70سال بعد آج کشمیر کی چوتھی نسل بھی جنگ لڑرہی ہے۔کشمیر کے مسئلے کو تحریک کے طور پر دیکھنا چاہیے نئے منظر نامے میں آزادی کی جنگوں کو دہشتگردی کا نام دیدیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مسئلہ کشمیر پر امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر کے حوالے سے ہمارے دعوے میں کوئی مضبوط دلیل نہیں ہے ہم اس کو بین الاقوامی پلیٹ فارم لے جانے کے حوالے سے بھی تذبذب میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ آج اسرائیل فلسطینیوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کہہ رہا ہے،نئے منظر نامے میں آزادی کی جنگوں کو دہشتگردی کا نام دیدیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.