پنجاب کے بعد کراچی میں بدافعلی کے بڑھتے ہوئے کیسز، ملزمان کااعتراف جرم

کراچی: شہر قائد میں  بھی بچوں سے بدفعلی کے کیسزسامنے آ رہے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بچے سے زیادتی کے ملزم کو بھی پیش کیا گیا۔ نپیئر تھانے کی حدود میں 8 جنوری کو واقعہ پیش آیا جس پر 13 جنوری کو مقدمہ درج ہوا۔ گرفتار ملزم تنویر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پہنچایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیکری میں بلا کر 6 سالہ بچے سے زیادتی کی۔ بچے کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 15 میں بچے سے بدفعلی کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کے مطابق نام نہاد استاد ملزم سلیم 7 سال سے بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ مثبت آئی، ملزم نے بھی اعتراف جرم کر لیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.