کراچی واٹر بورڈ کو اپنا نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دینی چاہیے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

صاف پانی کی فراہمی کے متعلق فالواپ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ  وزیر اعلیٰ  ہاوس میں واٹر بورڈ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اپنا 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ نصب کریں کیوں کہ جب تک آپکا اپنا پاور پلانٹ نہیں ہوگا تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پرانی بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے، چاہتا ہوں کہ آج سے 20 سال قبل جس طرح لوگ پانی ابال کر پیتے تھے وہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکے۔

اگرواٹر بورڈ پانی کی تقسیم و فراہمی کا صیح انتظام کرے تو کراچی میں پانی کی قلت کبھی نہ ہو، مجھے علاقہ وار تفصیلات بھیجی جائیں کہ کراچی میں کب پانی کی پائپ لائنیں ڈالی گئی ہیں۔

وزیرا علی سندھ نے کراچی واٹر بورڈ کو اپنا نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دینا کا بھی کہا اور انہوں نے اجلاس میں موجود شرکاء کو ہدایات کی کہ مجھے صاف پانی کی فراہمی شہر سمیت صوبے بھر کے دیگر شہروں میں بھی چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.