کراچی: موبائل چھیننے پرڈرائیور نے ڈاکووں پرگاڑی چڑھادی

کراچی:  موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوﺅں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جس کوحراست میں لے کر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
واقعہ گلستان جو ہر ٹاﺅن میں پیش آیا جہاں دو ڈاکوگن پوائنٹ پر شہری سے موبائل فون چھین کر جا رہے تھے کہ شہری نے پیچھے سے گاڑی سے ٹکر مار دی جس سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا،پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر ہسپتال داخل کرادیاجبکہ شہری موقع سے فرار ہو گیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.