کراچی: شادی کی تقریب میں 2افراد فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگئے

کراچی:  میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت2افرادزخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی،فائرنگ کی زد میں آ کربچے سمیت 2افرادشدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر اسلحے سمیت حراست میں لے لیااور متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.