کراچی: بھتہ خوری اورسنگین جرائم میں ملوث گینگ وارکے 2 کمانڈرزگرفتار

کراچی:  رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے2 کمانڈرز کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات پر رینجرز نے کراچی میں آپریشن کرتے ہوئے گینگ وار کے2کمانڈرز کو دھر لیا ،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق عزیر بلوچ سے ہے اور وہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ تاہم رینجرز نے زیر حراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.