کراچی: حسن اسکوائرڈی سی ایسٹ کے دفتر کے باہرفائرنگ سے تین شہری زخمی

کراچی: حسن اسکوائر ڈی سی ایسٹ کے دفتر کے باہر پارکنگ کے تنازعہ پر فائرنگ، تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی سی ایسٹ کے دفتر کے باہر پارکنگ کے دوران گارڈوں میں جھگڑا ہوا پھر فائرنگ ہوئی ، فائرنگ بلوچ رہنما ابوبکرکے گارڈ نے بھی کی جو فرارہوگیا۔

پولیس نے ابوبکر زیر حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیاہے، پولیس کے مطابق واقعے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوئے جن میں اکرم، جسٹن اور ڈرائیور عارف بھی پستول کا بٹ لگنے سے زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق اکرم مقامی سوسائٹی کی یونین کا صدر ہے۔ پولیس نے ایک گاڑی کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.