Daily Taqat

کراچی: نجی اسکول کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں ایک نجی اسکول کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زونین کے نام سے ہوئی ہے، جو تیسری جماعت کا طالبعلم تھا۔

انتظامیہ کے مطابق زونین کینٹین کی لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ انتظامیہ کے مطابق بچے کو ہارٹ اٹیک ہوا، جو اس کی موت کی وجہ بنا، جبکہ یہ رپورٹس بھی ہیں کہ بچے کو مرگی کا مرض لاحق تھا۔

دوسری جانب بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو کسی قسم کی بیماری لاحق نہیں تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »