Daily Taqat

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔کراچی میں اضافی گیس ملنے پر بھی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا۔ بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو جواز بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال، ملیر، نیو کراچی، منظور کالونی اور شاہ فصل کالونی شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی، کیماڑی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »