کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم جاری

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ،شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شاہ زیب قتل کیخلاف سول سوسائٹی کی اپیل کی سماعت کی جس میں مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کے حکم کا چیلنج کیا گیا تھا ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیااور وزارت داخلہ کو تمام ایئر پورس کو ہدایت نامہ بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کاحکم بھی سنا دیا،ملزموں میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری شامل ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.