اہم خبرِیں

کراچی:حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں سوار مسافروں کے نام

کراچی: کراچی ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والےقومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں صدر پنجاب بینک ظفرمسعود بھی سوار تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے تاہم جاں بحق افراد کے حتمی اعداد و شمار نہیں دیے گئے۔

مسافر طیارہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا اور کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔

حادثے سے کچھ دیر قبل کپتان کی گفتگو

ذرائع کے مطابق حادثے سے قبل طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے کال کی اور بتایا کہ طیارے کے انجن خراب ہو چکے ہیں۔ کپتان نے اے ٹی سی کو بتایا کہ ہم بائیں جانب ٹرن لے رہے ہیں۔ مے ڈے کال کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی ایئربس320 نے لاہور سے اڑان بھری تھی تاہم مزید معلومات کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے اور ایمرجنسی کال سنٹر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم و آرمی چیف کا اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور اس وقت یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں لیے دعائے مغفرت اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے فوج کو ریسکیو کے لیے ہرممکنہ تعاون کی ہدایت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ موقع پر پہنچ گئے۔

پاک فوج اور سندھ رینجرزامدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔ ہیلی کاپٹرزکےذریعے امدادی کاموں اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کا کوئی جاں بحق یا زخمی اب تک اسپتال نہیں لایا گیا تاہم  صورتحال کے پیش نظر جناح اسپتال میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.