کراچی: چینی باشندے سے سکمنگ ڈیوائس اورساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برآمد

کراچی: پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی۔
علی الصبح پولیس مددگار 15 پر مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران ایک چینی باشندے کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین میں نصب کی جانے والی سکمنگ ڈیوائس اور ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.