کراچی: رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی 16،دہشتگردگرفتار

کراچی :  کے علاقے سہراب گوٹھ اور مومن آباد میں رینجرز اور پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے 2 روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق اس دوران ملزمان کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بلاک بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کاتعلق ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ سے ہے، جن کی شناخت رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، یونس عرف انس اور محمد رزاق عرف شل دادا کے نام سے کی گئی،ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.