کراچی: 3 ملزمان سے 15کلوگرام منشیات برآمد

کراچی: پولیس نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے15کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
ایس پی اورنگی کا کہنا تھا کہ اہم معلومات پر پیر آباد کی فرنٹیر کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے 3اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہیں جو منشیات کے کاروبار میں کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کی شناخت عبدالودو، شعیب اور عمر کے نام سے ہوئی ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے 15کلو گرام سے زائد منشیات اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہیں ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.