Daily Taqat

کراچی: کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیہی ترقی کے دفاتر پر چھاپہ

کراچی میں کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔ نیب نے محکمہ بلدیات کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیہی ترقی کے دفاتر سے روشن سندھ اور سولر لائٹ واٹر سپلائی اسکیمز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ چھاپہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ ریاض الدین میمن کی غیر موجودگی میں مارا گیا۔ دونوں دفاتر سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ نیب نے کسی قسم کی تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔ نیب کراچی میں مختلف محکموں کی مختلف اسکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »