Daily Taqat

کراچی: قائد آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا

قائدآباد میں دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں گزشتہ رات دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قائد آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »