کراچی: احتجاجی مظاہرین پرپولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ

کراچی میں اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے کے دوران بلاول ہاؤس کی طرف مارچ سے پہلے ہی پولیس نے مظاہرین کی پکڑ دھکڑ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی۔

کراچی پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج گیارہویں دن جب احتجاجی اساتذہ نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکا۔ اس موقع پر متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پولیس نے کراچی پریس کلب کے سامنے کی سڑک بھی دونوں اطراف سے بند کردی ہے۔ تاہم اساتذہ کا ایک بڑا گروپ ریگل کے راستے برنس روڈ پہنچ گیا جہاں سے وہ ٹاور کے راستے بلاول ہاؤس کی جانب جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.