کراچی: ماموں نے بھتیجے کوقتل کردیا

کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے سعید آباد میں بھانجے کو قتل کرنے والے ماموں کو لاہور سے گرفتار کرلیا ، منگھو پیر پولیس نے نیو ائرنائٹ پر نوجوان کو قتل کرنے والے مزید 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12/Aمیں گزشتہ ماہ قتل کیے جانے والے نوجوان غلام مصطفی ولد عبداللہ کے قتل میں ملوث ملزم قادر بخش کو انویسٹی گیشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لاہور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کردیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قادر بخش نے اعتراف جرم کرتے ہو ئے کہا کہ مقتول اس کا بھانجا تھا اور اس کے میری بیوی سے ناجائز تعلقات تھے جس پر میں نے اسے قتل کیا ۔

دوسری جانب منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس نے نیو ائر نائٹ پر قتل کیے جانے والے نوجوان شاہد خان کے قتل میں ملوث مزید 2ملزمان رفیق اور تنویر کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم ظہور 24گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.