کراچی : پولیس ڈاکو کو پکڑنے میں ناکام، شہری خود میدان میں آگئے، خواجہ اجمیر نگری میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کی جان لے لی، دوسرے زخمی ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا، گلستان جوہرمیں بھی 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھے تو خوب درگت بنی۔
خواجہ اجمیر نگری میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھے تو شہریوں نے سڑک پر ہی عدالت لگالی، ڈاکوؤں پر بدترین تشدد کیا، مشتعل شہری نے اسلحہ نکالا اور ڈاکو پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جسے شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔
ادھر گلستان جوہر میں بھی 2 ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ شہریوں نے ایک کو دھرلیا، رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا، پولیس پہنچی تو جان بچی۔