کراچی میں ڈونلڈ ٹرمپ کےفیصلہ کے خلاف سنی تحریک کا احتجاج

کراچی :  میں سنی تحریک نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف ریلی نکالی۔

سنی تحریک نے احتجاجی ریلی جامع کلاتھ مارکیٹ سے شروع کی، ریلی کو پولیس نے قونصل خانے جانے سے روک دیا، مذاکرات کے بعد قونصل خانے میں یادداشت جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا امریکا تمام مذاہب کو لڑوانا چاہتا ہے، دیگر مسائل پر راتوں رات آل پارٹی کانفرنس بلائی جاتی ہے تو اس مسئلے پر کیوں کوئی کانفرنس نہیں ہوئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.