کراچی: نیوایئر نائٹ اور کرسمس کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ نے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی۔کراچی میں کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے اور ایسے میں ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی 24 تا 25 دسمبر اور 31 دسمبر سے 2 جنوری تک لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کرسمس اور نئے سال کی آمد پر رش کے باعث لگائی گئی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.