کراچی: میں گتے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق  فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، قریب کی عمارت کی چھت سےبھی آگ پرپانی ڈالا جا رہا ہے جبکہ فیکٹری کی جالیوں کوڈنڈوں سے توڑ کر پانی ڈالنےکی کوشش جاری ہے۔

ریسکیو و امدادی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.