کراچی: خیبرہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافر بس اورٹرک کی ٹکر ،5 افراد جان کی بازی ہارگئے

کراچی : نادرن بائی باس خیبر ہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا نے سے حادثے میں ایک معصوم بچی سمیت پانچ افراد زنداگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عیادت کرنے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عباسی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو بہتر طبی سہولت دینے کی ہدایت کی۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ مسافر بس بھی اوور لوڈ تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ حق نواز سومرو ، 30 سالہ عظیم اور 36 سالہ امیر بخش شامل ہیں جبکہ کمسن بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.