Daily Taqat

میں بے گناہ ہوں اور ٹرائل میں ثابت کروں گا، عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف بڑا فیصلہ دے دیا

لاہور : احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے،لیگی کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود تھی،عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کرلیں ،میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فردجرم عائد کرتے ہیں ،آپ کہتے ہیں تو آپ کو فردجرم پڑھ کر سنادیں ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور ٹرائل میں ثابت کروں گا،عدالت نے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے دستخط کرنے ہیں یا نہیں ، جس پر عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی،خواجہ برادران نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیاعدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبرتک ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »