صحافیوں نے خادم حسین رضوی سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، ان کی پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ زینب کے واقعہ پر تو احتجاج کر رہے ہیں مگر جب فیصل آباد میں ایک مولوی نے بچے کے ساتھ زیادتی کرکے اسے مدرسے کی چھت سے نیچے پھینک دیا تھا ، اس وقت آپ خاموش کیوں رہے؟ صحافی کا یہ سوال سن کر خادم حسین رضوی آگ بگولہ ہوگئے اور میڈیا پر برس پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہی ان تمام جرائم کا مجرم ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.