کراچی :پولیس فائرنگ سے جاں بحق نواجون کے والدین نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کر دی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے والدین نے تفتیش پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سے کوئی امید نہیں، چیف جسٹس اور آرمی چیف انصاف دلوائیں،واضح رہے کہ اس سے قبل قصور میں جنسی درندگی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب کے والد نے بھی آرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی اپیل کی تھی جس کے فوری بعد آرمی چیف نےحساس فوجی اداروں کو  سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کا حکم دیا تھا جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی سانحہ قصور پر اَز خود نوٹس لے کر آئی جی  پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.