جسٹس باقر نجفی رپورٹ نے سب کچھ کھول دیا،ظلم پر خاموش رہ کر ظالم نہیں کہلوانا چاہتے،مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول دیا، مصطفی کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں،ہم ظلم پر خاموش رہ کر ظالم نہیں کہلواناچاہتے،ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے آئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جن پر ظلم ہوا ہے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں ،دیکھیں گے اے پی سی کاایجنڈا کیاہے،کیامعاملات طے ہوتے ہیں،سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ جتنامذاق ملک سے ہوناتھاہوگیا،خمیازہ بھگت رہے ہیں،ایسے مذاق ہوتے رہے تواللہ پاکستان پررحم کرے،مصطفی کمال نے کہا کہ دن بھر میں ہماری طرف سے بہت خبریں ملیں گی ، اے پی سی میں آنے کیلئے بہت زیادہ شرطیں نہیں لگائیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہناتھا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے،کراچی چلے گا تو پاکستان بڑھے گا، کراچی پر برسوں سے ”را“ کے ایجنٹ کا قبضہ تھا،راکے ایجنٹ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی شکل میں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں نیا سورج طلوع ہوا ہے،الیکشن سے پہلے کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ،مصطفی کمال کا کہناتھا کہ لیاقت آباد پہلے کسی اور جماعت کا گڑھ کہلاتا تھا،24 دسمبر کے جلسے میں کراچی کے لوگوں نے ہماری بات سنی اور مانی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.