جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں شہبازشریف قصوروارہیں،ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے،یاسمین راشد

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پراحتجاج کی تیاری کررہے ہیں،احتجاج کیلئے این اے 120کے عوام ہی کافی ہیں،ڈاکٹریاسمین راشدکا کہناتھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں واضح ہے کہ شہبازشریف قصوروار ہیں،رپورٹ کی روشنی میں شہبازشریف اورراناثناءاللہ مستعفی ہوں،جمہور کی آواز ہے کہ دونوں عوام کی جان چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوسخت سزاملنی چاہئے،پی ٹی آئی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم کیخلاف ضرورلڑے گی،یاسمین راشد کا کہناتھا کہ نوازشریف آمروں کی بدولت اقتدارمیں آئے ،موجودہ حکومت نے عوام کےلئے کوئی اچھا کام نہیں کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.