Latest news

میرے خلاف ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں، لہذاٰ اسے کالعدم قراردیا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس چیلنج کردیا،جس میں ریفرنسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2 ریفرنسز میں شوکاز نوٹس جاری کررکھاہے ،ایک شوکاز نوٹس بیرون ملک اہلخانہ کے نام پر جائیدادظاہر نہ کرنے اور صدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری کیا گیاتھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے معاون وکیل کے ساتھ رجسٹرار آفس آئے اوردونوں ریفرنسز کو الگ الگ چیلنج کیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.