[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکواٹرز میں کھلی کچہری لگا کر اپنا وعدہ پور ا کر دیا

[mashshare]

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے آج نیب ہیڈ کواٹرز میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کر کے اپنا وعدہ پور ا کر دیاہے اور ملک بھر سے آنے والے شکایات کنندہ گان کی بد عنوانی سے متعلق شکایات سنیں اور بعض شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق احکامات بھی جاری کر دیئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو دن 2 بجے سے لے کر 4بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذات خود نیب ہیڈکوارٹرز میں سنیں گے۔ اس سلسلہ میں نیب نے تمام شکایات کنندہ گان سے کہا تھا کہ وہ بدعنوانی سے متعلق درخواستیں، ٹھوس شواہد اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ مقررہ وقت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد لے آئیں۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے 26 نومبر 2017 ءکو آخری جمعرات ہونے کے ناطے نیب ہیڈکوارٹرز میں اپنی پہلی کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے آلے شکایات کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداً فرداً سنیں اور بعض شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کئے جس پر تمام شکایات کنندہ گان نے چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نیب نے تمام شکایات کنندہ گان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر شکایت کو نیب کے قانون کے مطابق دیکھیں گے کیونکہ وہ ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے انہوں نے بدعنوان عناص رے عوام کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے نہ صرف قومی خزانے میں جمع کروارہے ہیں بلکہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.