Daily Taqat

جلسہ گاہ ایک دعویدار دو

جلسہ گاہ ایک دعویدار دو، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسے کے لیے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئے۔

یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف نے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنا کیمپ لگا دیا ہے جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی اپنے جلسے کے لیے گراؤنڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے اجازت مانگ لی ہے ۔پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم نے3 مئی کو ہی ڈپٹی کمشنر سے سیاسی سرگرمی ہونے نہ ہونے کا معلوم کر چکے ہیں اور 12 مئی کو کسی اور جماعت کا جلسہ نہ ہونے کی تسلی کے بعد درخواست جمع کرائی ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی طاقت کے بل پر سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو ہر حال میں حکیم سعید گراونڈ میں پی ٹی آئی کا ہی جلسہ ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »